لاہور(لاہورنامہ)اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے پاس انتہائی منجھے ہوئے اورخوبصورت چہروں والے اداکار ہیں جو کسی بھی ملک کی انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،پڑھے لکھے لڑکے اورلڑکیاں اس جانب آرہے ہیں جو کام کوسمجھتے ہیں۔
نیلم منیر نے کہا کہ نئے لوگوں کو فلم انڈسٹری میں نام کمانے کے لئے کچھ عرصہ درکار ہے اور وہ اس کے لئے کامیابی سے پیشرفت کر رہے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب ہمارے پاس کامیاب فنکاروں کی کھیپ ہو گی۔ نیلم منیر نے کہا کہ شوبزمیں کام کرتے ہوئے جو مقام ملاہے اس کا میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا۔
شوبزمیں آنے سے پہلے اس شعبے کے بارے میں بہت سی باتیں سن رکھی تھیں لیکن جب خود اس شعبے میں قدم رکھاتو سب افواہیں ثابت ہوئیں۔