گوجرانوالہ(لاہورنامہ)پرنسپل گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین سیٹلائٹ ٹاؤن میڈم روبینہ سرور نے کہا ہے کہ 25 دسمبر قائد اعظم محمدعلی جناح کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔
انہوں نے ایک نظریے پر ڈٹ کر اپنے مقصد کے حصول کے لئے تن من دھن کی قربانی سے بھی گریز نہیں کیا۔ انہوں نے مسلمانو ں کو اس نظریے پر قائل کیا کہ ان کیلئے ایک الگ وطن حاصل کرنا اب ناگزیرہوچکا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میں قائدڈے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرپرسن محکمہ تعلیم ضلع گوجرانوالہ اقراء عزیز‘ وائس پرنسپل خالدہ کوثر کے علاوہ کالج کی طالبات نے کثیر تعداد میں سیمینار میں شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے مسلمانوں کی قائد اعظم کی صورت میں مخلص قیادت میسر آئی کہ پھر انہوں نے ایک نظریے پر ڈٹ کراپنے مقصد کے حصول کیلئے انتھک کاوشیں کیں جن کی بدولت اسلامی جمہوریہ پاکستان معرض وجود میں آیا۔
وائس چیئرپرسن محکمہ تعلیم ضلع گوجرانوالہ اقراء عزیز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح جیسی شخصیت صدیوں بعد پیدا ہوتی ہے جن کی انتھک لگن محنت اور کارناموں کو تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جاتا ہے۔
انہوں نے اپنے مطالعہ اور فہم قانون کی بنیاد پرقانونی حلقوں کے ساتھ ساتھ سیاسی حلقوں میں بھی اپنی دھاک بٹھائی۔