مریم اورنگزیب, لاہور پریس کلب

مریم اورنگزیب کی لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

اسلام آباد (لاہورنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت پر کامل یقین رکھتی ہے۔

وزیر اطلاعات نے اعظم چوہدری کو صدر، شاداب ریاض کو سینئر نائب صدر، ظہیر احمد بابر کو نائب صدر، عبدالمجید ساجد کو سیکریٹری، حسن تیمور جکھڑ کو جوائنٹ سیکریٹری اور حافظ فیض احمد کو فنانس سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت پر کامل یقین رکھتی ہے، صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ امید ہے لاہور پریس کلب کی نومنتخب قیادت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ لاہور کی صحافی برادری آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوری روایات کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔وفاقی وزیر اطلاعات لاہور پریس کلب کی نومنتخب باڈی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔