کینیڈا کے مشہور بزنس مین

رانا محمد تنویر سے کینیڈا کے مشہور بزنس مین ظاہر شاہ سے ملاقات

لاہور(لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئرمرکزی رہنما رانا محمد تنویر سے کینیڈا کے مشہور بزنس مین ظاہر شاہ،محمد عابد، امتیاز بخاری، ملک علی حسین اور محمد شہباز کی ملاقات پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے ایم او یوسائن کیا.

اس موقع پر رانا محمد تنویرکا میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کے درمیا ن مفاہمی یادداشت کے اس معاہد ے سے ملکی معیشت کو فائدہ ہو گا،نئی سرمایہ کاری لانا ملک وقوم کی بقاکا مسئلہ ہے جس کی اشد ضرورت ہے.

،پنجاب حکومت کی سرمایہ کاردوست پالیسیوں کی بدولت بیرونی سرمایہ کار پنجاب کا رخ کر رہے ہیں،چیئرمین عمران خان کے دور حکومت میں رئیل اسٹیٹ سمیت دیگر کاروبار میں ریکارڈ اضافہ ہوا جس سے روز گا ر کے مواقع پیدا ہو ئے تھے،رئیل اسٹیٹ سے ملک کا زیادہ تر کاروبار وابستہ ہے۔

رانا محمد تنویر کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام ملکی معیشت کے لئے انتہائی خطرناک ہیں سیاسی افراتفری کے معیشت اور معاشرت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں حالات کا تقاضا ہے کہ ملک میں فوری نئے انتخابات کروایں جائیں۔