صدر عارف علوی

صدر عارف علوی نے رجسٹریشن (ترمیمی ) بل 2022 ء کی توثیق کر دی

اسلام آباد(لاہور نامہ)صدر عارف علوی نے رجسٹریشن (ترمیمی ) بل 2022 ء کی توثیق کر دی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق بل کی مدد سے رجسٹریشن ایکٹ ، 1908 ء کے سیکشن 17 میں ترامیم کی گئی ہیں،صدر مملکت نے بل کی توثیق آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت کی ۔