اقتصادی کامیابیوں

اکنا مک ڈیلی نے اقتصادی کامیابیوں کی رپورٹنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے، شی جن پھنگ

بیجنگ (لاہورنامہ) اکنامک ڈیلی کے اجرا کے 40 سال مکمل ہونے کے موقع پر سی پی سی سنٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اکنامک ڈیلی اخبار ے وابستہ تمام کارکنان کو تہنیتی خطوط ارسال کیے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 40 سالوں کے دوران، اکنامک ڈیلی نے پارٹی اور ریاست کےاہم کاموں کے تناظر میں پارٹی کے جدید نظریات کی تشہیر، اقتصادی حکمت عملی کی وضاحت اور اقتصادی کامیابیوں کی رپورٹنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے.

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اکنامک ڈیلی، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں قومی کانگریس کی روح کی روشنی میں صحیح سیاسی سمت پر عمل پیرا رہے گا ، اقتصادی رپورٹنگ کے تصورات اور طریقوں میں جدت طرازی اپنائے گا .

ملٹی میڈیا کے تشہیری نظام کی تشکیل کو تیز کرے گا اور چینی معیشت کی اعلی معیار کی ترقی نیز نئے عہد میں چین کی اقتصادی ترقی کی کہانیاں دوسروں تک پہنچانے میں زیادہ سے زیادہ شراکت کرےگا .