لاہور:وزیر مملکت برائے ریو نیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہے اورا انشا اللہ پانچ سالوں میں ملک کے حالات بدلیں گے،دنیا میں جتنی بھی قوموں نے ترقی کی ہے وہ تعلیم کی بنیاد پر کی ہے او رموجودہ حکومت بھی اسی فارمولے پر عمل پیرا ہے ۔ اپنے حلقہ انتخاب میں ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ حکومت ملک میں یکساں نظام تعلیم نافذ کرے گی اور اس کیلئے عملی اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں ۔ سرکاری سکولز کا معیار بھی امراء کے سکولز کے برابر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں صرف تعلیم کی کمی ہے اور انشا اللہ ہم تاریکی کو علم کی شمع سے ختم کریں گے۔ ملک کے چار کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں اس لئے ملک تعلیمی ایمر جنسی نافذ کرنے کا وقت آ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور جیسے شہر کی 70فیصد آبادی کو صاف پانی سے میسر نہیں جو لمحہ فکریہ ہونا چاہیے ،ملک میں دیانتدار قیادت کی کمی تھی جو دور ہو چکی ہے اور انشا اللہ اب عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آئیں گی۔ حماد اظہر نے کہا کہ ٹیکسوں کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا اس لئے ٹیکس کی ادائیگی ہر شہری کا فرض ہے جسے پورا کرنا چاہیے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM