بہادر بیٹے

عبدالرب و خرم جیسے بہادر بیٹے قوم کی آزادی کے ضامن ہیں ، اسد عمر

اسلام آباد: وزیرخزانہ اسد عمر نے بھارتی فوج کے فائرنگ سے شہید ہونے والے حوالدار عبدالرب اور نائیک خرم کو قوم کی آزادی کا ضامن قرار دیا ہے ۔اتوار کے روز اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائیڈ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے شہید ہونے والے حوالدار عبدالرب اور نائیک خرم شہید جیسے بہادر بیٹے اس قوم کی آزادی کے َضامن ہیں ۔ اﷲ رب العزت ہمیں اور ہمارے جوانوں کو پاکستان اتنا مضبوط کرنے کی ہمت دے کہ کسی دشمن کی میلی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہ ہو اور نہ ہی کسی ماں کو اس کی بیٹے کی جدائی کا ساری زندگی دکھ سہنا پڑے ۔