سیاسی صورتحال

بدلتی سیاسی صورتحال میں رانا ثنا اللہ کی لندن طلبی

اسلام آباد (لاہورنامہ) ملک میں بدلتی صورتحال پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو لندن طلب کر لیا۔ملک میں بدلتی سیاسی صورتحال پر مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی پارٹی رہنمائو ں سے مشاورت جاری ہے.

جبکہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو لندن طلب کر لیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ کا آئندہ چند روز میں لندن روانہ ہونے کا امکان ہے، جہاں وہ نواز شریف کو پنجاب اسمبلی کی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے، اور عدالتوں میں کیسز اور آئندہ کی پیش رفت پر بھی بات چیت ہوگی۔

رانا ثنااللہ سے لندن میں ہونے والی مشاورت میں مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز بھی شریک ہوں گی، اور مریم نواز کی وطن واپسی سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے پہلے ایاز صادق اور خواجہ آصف سے بھی سیاسی امور پر مشاورت کی ہے، نوازشریف کی رہنماں سے مشاورت میں ملک میں عام انتخابات جلد کروانے سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔