اندرون لاہور

علی عنان قمر کا اندرون لاہور میں جاری تھری بن ماڈل پراجیکٹ کا جائزہ

لاہور(لاہورنامہ) سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر کی جانب سے شہر کی صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے سرپرائز وزٹ کا سلسلہ جاری ہے۔صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر نے راوی ٹائون کا دورہ کیا۔

ورکرز کی سو فیصد حاضری اور بہترین صفائی انتظامات پر ٹائون مینجر رانا معاز اور سعد طلال کو شاباش دی۔علی عنان قمر نے دہلی دروازہ اور اندرون لاہور میں جاری تھری بن ماڈل پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا۔سینٹری ورکرز سے بات چیت کرتے ہوئے اچھا کام کرنے پر شاباش دی اوردل لگا کر کام کرتے رہنے کی ہدایت کی جبکہ منیجرز کو تھری بن پراجیکٹ پر کام کرنے والے ورکرز میں کیش انعام دینے اور مٹھائی تقسیم کرنے کی تاکید بھی کی۔

ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے دہلی دروازہ، بادامی باغ، لاری اڈا کا اچانک دورہ کیا۔فش مارکیٹ، موچی گیٹ، شاہ عالم مارکیٹ میں بھی صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر کا کہنا ہے کہ شہر میں تھری بنز کی تنصیبات سے واضح فرق سامنے آ رہا ہے۔

شہریوں میں تین رنگوں والی بنز کی مدد سے کوڑے کی درجہ بندی کو فروغ مل رہا ہے۔مزید براںکمرشل مارکیٹس میں مزید ویسٹ بنز نصب کر کے لٹرنگ فری بنایا جا رہا ہے۔ اہلیان لاہور سے التماس ہے کہ صفائی عملے سے تعاون کریں اور کوڑا صرف نصب شدہ کوڑا دان میں ڈالیں۔ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔