باجوڑ(لاہورنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ ہمیں آصف زرداری اور شہباز شریف نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)میں شرکت کی دعوت دی تھی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ پی ڈی ایم کا حصہ نہیں بنے، وہ سیاست اور ہم اسلامی نظام کے لیے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ زرداری، عمران، شریف برادران، اسحاق ڈار اور شاہ محمود قریشی نے ملک کو مقروض کیا۔
سراج الحق نے کہاکہ اقتدار میں آئے تو اثاثے ضبط کر کے ملکی قرضوں کا خاتمہ کریں گے، جماعت اسلامی ملک میں وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کرے گی۔انہوںنے کہاکہ سیاسی پارٹیوں کو عوام کی فکر نہیں وہ اقتدار کی فکر میں ہیں، واحد جماعت اسلامی ہے جس کو عوام کی فکر ہے۔