ناقص حکمت عملی

حکومت کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے مہنگائی چار سال کی بلند ترین سطح عبور کرگئی ‘ حسن مرتضیٰ

لاہور:پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے مہنگائی میں میں اضافہ معمول بن گیا ہے اوریہ چار سال کی بلند سطح عبور کرگئی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ روپے کی قدر میں کمی سے معاشی صورت حال خراب ہوگئی ، عام انتخاب کے بعد قائم ہونے والی حکومت کی ناقص صورت حال کی وجہ سے مہنگائی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ، چھ ماہ میں مہنگائی پر قابو پانے کے لئے کسی بھی سطح پر اقدامات نہیں کئے گئے ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب زرعی صوبہ ہے لیکن یہاں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ معمول بن چکا ہے ،گرانی کی لہر نے عوام کی مشکلات میں غیر معمولی اضافہ کردیا ہے ،ملک میں جاری معاشی سرگرمیاں انتہائی محدود ہوگئی ہیں ، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ، حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔
٭٭٭٭٭