شہر میں صفائی صورتحال

ایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیمیں شہر میں صفائی صورتحال کو یقینی بنا رہی ہیں، علی عنان قمر

لاہور (لاہورنامہ) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر میں صفائی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے احسن اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر فیلڈ میں اینٹی لٹرنگ سکواڈ اور سپیشل ٹیموں کی کارکردگی کو مانیٹر کر رہے ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر نے صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے جیل روڈ، کینال روڈ، جی ٹی روڈ کا دورہ کیا۔

علی عنان قمر کا کہنا ہے کہ لاہور شہر میں بہترین صفائی انتظامات کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔اینٹی لٹرنگ سکواڈ اور سپیشل ٹیموں کے ذریعے کینال روڈ کو لٹرنگ فری بنایا جا رہا ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیمیں تینوں شفٹوں میں شہر میں صفائی صورتحال کو یقینی بنا رہی ہیں۔

ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر نے مغلپورہ، دھرم پورہ، بیجنگ انڈر پاس گھرکی ہسپتال روڈ پر بھی صفائی انتظامات کا جائزہ لیا اور جی ٹی روڈ، باٹا پور سڑک کے دونوں اطراف سکریپنگ بہتر کرنے کی ہدایت کی۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر کا مزید کہنا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیمیں تینوں شفٹوں میں متحرک ہیں۔ اہلیان لاہور سے بھی گزارش ہے کہ صفائی عملے سے تعاون کریں اور کوڑا صرف نصب شدہ کوڑا دان میں ڈالیں۔ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔