ٹریڈنگ کارپوریشن

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ

اسلام آباد: ملک کے چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان سمیت دیگر اداروں کی جانب سے اربوں روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(ٹی سی پی)کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت تجارت نے ٹریڈنگ کارپوریشن کا مالی بحران حل کرنے کے لیے فیڈرل ایڈجسٹر کے ذریعے چاروں صوبائی حکومتوں ،گلگت بلتستان ،آزاد جموں وکشمیر، ڈائریکٹریٹ جنرل آف پاکستان آرمی،پاکستان نیوی ،یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن اور نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ سمیت دیگراداروں کے مختص کردہ بجٹ سے واجبات کی ایٹ سورس کٹوتی کرکے ٹریڈنگ کارپوریشن ا?ف پاکستان کو ادا کرنے کے لیے وزارت خزانہ سے رجوع کرلیا ہے۔ وزارت تجارت کی جانب سے سمری تیار کرکے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوائی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے بطور انچارج وزیر برائے کامرس اینڈ ٹیکسٹائل سمری دیکھ کر ای سی سی کو بھجوانے کا اختیار دیا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے یہ سمری ای سی سی کو بھجوائی جارہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ای سی سی کو بھجوائی جانے والی سمری میں وزارت تجارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چاروں صوبائی حکومتوں اور مذکورہ اداروں کے ذمے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے اربوں روپے کے واجبات ہیں جو بار بار درخواستیں کرنے کے باوجود ادا نہیں کیے جارہے جس کی وجہ سے ٹی سی پی کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا ہے