لاہور (لاہورنامہ) لاہور آرٹس کونسل الحمراء نے ورلڈ واٹر کلر ڈے کی مناسبت سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
ورکشاپ کی افتتاحی تقریب میں ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی ، نامور آرٹسٹ ثمینہ پیرزادہ ، نامور واٹر کلر آرٹسٹ سرفراز احمد مصور ، ثاقب اختر نے شرکت کی۔ایک روزہ ورکشاپ کا مقصد نوجوان آرٹسٹوں کو واٹر کلر میڈیم سے متعلق آگاہی دینی ہے۔
ورکشاپ میں 100سے زائد ابھرتی آرٹسٹو ں نے شرکت کی اور ورکشاپ میں گہری دلچسپی لی۔ورکشاپ کا انعقاد الحمراء ادبی بیٹھک میں کیا گیا۔ قبل ازاں ورکشاپ کے شرکا ء نے سرفراز احمد مصور کے ہمراہ واٹر کلر میڈیم میں بنائی گئی تصاویر کی نمائش دیکھی جس کا اہتمام الحمراء آرٹ گیلری میں کیا گیا تھا۔