کومبنگ آپریشن

سی ٹی ڈی کامختلف اضلاع میں کومبنگ آپریشن

لاہور (لاہورنامہ) کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے مختلف اضلاع میں کومبنگ آپریشن کر کے 4مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے کومبنگ آپریشن تیز کر دیئے ہیں ۔ مختلف اضلاع میں 49مقامات پر کومبنگ اینڈ سرچ آپریشن کیے گئے ، کارروائیوں کے دوران 517افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی ،2713افراد سے پوچھ گچھ کے دوران 3 مشتبہ افراد کی نشاندہی ہوئی ۔

منڈی بہائوالدین ، خوشاب ، دنیاپور سے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ لاہور کے علاقے یکی گیٹ سے ایک مشتبہ شخص گرفتار کیا گیا ۔ گرفتار افراد کے خلاف 4مقدمات درج کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔ سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ ریاست دشمن عناصر کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔