گرڈ اسٹیشنوں پر بجلی بحال

خرم دستگیر کا ملک بھر کے تمام گرڈ اسٹیشنوں پر بجلی بحال کرنے کا دعویٰ

اسلام آباد(لاہورنامہ) وزارت توانائی نے ملک بھر کے تمام گرڈ اسٹیشنوں پر بجلی بحال کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔خرم دستگیر کے مطابق ملک بھرمیں این ٹی ڈی سی کے 1112گرڈ اسٹیشنز پربجلی بحال کردی گئی ، بجلی کی موجودہ پیداوار 9ہزار 704 میگاواٹ ہے۔

وزارت توانائی کے مطابق پیسکوکے تمام 113، آئیسکو کے تمام111اور گیپکوکے تمام 60گرڈ اسٹیشنوں کی بجلی بحال کردی گئی۔اس کے علاوہ لیسکوکے تمام 176، فیسکوکے تمام110اور میپکوکے تمام 138گرڈ اسٹیشنوں کی بجلی بحال کردی گئی۔