لاہور (لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے فواد چوہدری کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری انتہائی قابل مذمت ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ اقدام سے حقیقی آزادی کی جنگ کو روکا نہیں جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش آمرانہ سوچ کی عکاسی ہے، پی ٹی آئی کے کارکن اپنے قائد کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔فیاض چوہان نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کارکن امپورٹڈ حکمرانوں کا ہر ظلم برداشت کرنے کو تیار ہے۔