اسلام آباد (لاہورنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے،بلوچستان کی محرومیوں کو معاشی ترقی اور نوجوانوں کو یکساں مواقع فراہم کرکے دور کریں گے۔
منگل کو وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قائم مقام گورنر بلوچستان جان محمد جمالی اور سینیٹر ثناء جمالی نے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی گئی ۔ قائم مقام گورنر بلوچستان جان محمد جمالی اور سینیٹر ثناء جمالی نے وزیر اعظم کو بلوچستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت کے اقدامات اور گوادر بندرگاہ کو مزید فعال بنانے کیلئے احکامات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔