خالد پرویز

فنڈز کا اجراء نہ ہونے سے درستی کتب کی اشاعت تعطل کا شکار ہے، خالد پرویز

لاہور(لاہورنامہ)سیکرٹری ایجوکیشن ،پی ایم آئی یو ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب فنڈز کا بروقت اجراء نہ ہونے کی وجہ سے پہلی سے دسویں جماعت کی درسی کتابوں کی اشاعت کے تعطل کو 2 ہفتے گزر گئے ہیں۔

آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر خالد پرویز نے کہا کہ پنجاب کے 1 کروڑ سے زائد بچوں کا تعلیمی سال متاثر ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر اپریل میں نیا تعلیمی سال شروع ہونے پر کتابوں کی شدید قلت ہونے کا امکان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ درسی کتابوں کے 70 سے زائد پبلشرز آج جمعہ میرے ہمراہ اردو بازار میں پریس کانفرنس کریں گے ۔