#TexlaX

”ٹیسلا“ کا سپورٹس گاڑی کا نیا ماڈل 14 مارچ کو متعارف کرانے کا اعلان

واشنگٹن : امریکی موٹرساز کمپنی ”ٹیسلا“ نے اپنی سپورٹس گاڑی کا نیا (Y ) ماڈل مارچ کے وسط میں متعارف کرانے کا اعلان کر دیا، نئے ماڈل کی تقریب رونمائی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے لا ڈیزائن سٹوڈیو میں 14 مارچ کو ہوگی۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ایلن مسک نے گزشتہ روز ایک ٹویٹ بیان میں کہا کہ سپورٹس گاڑی کا ماڈل وائے ماڈل تھری سے 10 فیصد بڑا ہے اس لیے اس کی قیمت بھی 10 فیصد زیادہ ہوگی تاہم نئی گاڑی موجودہ بیٹری سے ماڈل تھری کے نسبت کچھ کم فاصلہ طے کرسکے گی۔

ادھر مشرقی چین میں موجود شنگھائی گیگا فیکٹری بھی ٹیسلا کے ماڈل تھری و وائے کی پیداوار کرنا چاہتی ہے جس کی حد پیداوار 2 لاکھ 50 ہزار گاڑیاں سالانہ ہوگی۔ ٹیسلا حکام نے گزشتہ ہفتے پلانٹ کو 35 ہزار ڈالر مالیت کی ماڈل تھری سیڈان گاڑی تیار کرنے کی پیشکش کی تاہم اس کا کہنا ہے کہ اس کی عالمی فروخت اب صرف آن لائن ہوگی۔