اسلام آباد (لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہاہے کہ سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں الیکشن بروقت ہونے چاہئیں۔
بابر اعوان نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے منحرف ارکین کیس کی سماعت کی ،منحرف ارکین پر ایک اور دروازہ بند ہو گیا ۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن بروقت ہونے چاہئیں،اسمبلی توڑ دی گئی ہے اب فوری طور پر الیکشن کی تاریخ دی جائے ۔
انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کا یہ کہنا کہ مشاورت کر رہے ہیں یہ ائین سے منافی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نوے دن سے ایک دن بھی اوپر ہوا تو یہ آرٹیکل چھ کے زمرے میں آئینگے۔ انہوں نے کہاکہ یہ منی بجٹ عوام کو بیوقوف بنانے کے مترادف ہے ،اس صورتحال اور آئین کے درمیان عمران خان کھڑا ہے۔