فواد چودھری

ایٹمی پروگرام کی حفاظت کیلئے فوجی قیادت پر یقین ہے، فواد چودھری

اسلام آباد (لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اپنے اداروں کے سیاسی کردار پر تحفظات ہیں۔اپنی ایک ٹوئٹ میں پی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری نے کہا کہ پاکستانی عوام اور ادارے ایٹمی پروگرام کے محافظ ہیں.

تاہم اپنے اداروں کے سیاسی کردارپر تحفظات ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایٹمی پروگرام کی حفاظت کیلئے فوجی قیادت پر اتنا ہی یقین ہے جتنا خود پر ہے، بھارتی میڈیا جو مرضی پروپیگنڈا کرے پاکستان کا ایٹمی پروگرام جاری وساری رہیگا۔

پنجاب میں ہونے والی تقرریاں و تبادلوں پر ٹوئٹ کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ میں ان افسران سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دے دیں، یہ عوامی خدمت کیلئے اور پاکستانی بیوروکریٹس کی ساکھ کو بچانے کیلئے اہم ہے کہ افسران اب اپنا فیصلہ خود کریں۔