امریکی بغیر پائلٹ ایئرشپ

امریکی بغیر پائلٹ ایئرشپ کے واقعے کی منظوری چین کو بدنام کرنے کی کوشش ہے

بیجنگ (لاہورنامہ) امریکی سینٹ کی طرف سے نام نہاد "بغیر پائلٹ ایئر شپ کے واقعے پر قرارداد” کی منظوری کے جواب میں چین کی قومی عوامی کانگریس کی کمیٹی برائے خارجہ امور نے ایک بیان جاری کیا۔

امریکی سینٹ نے حال ہی میں اس قرارداد کی منظوری دی اور چین کی جانب سے خطرہ قرار دیتے ہوئے اسے بڑھا چڑھا کر پیش کیا اور چین کو بدنام کرنے کی کوشش کی ۔

ایک ذمہ دار بڑے ملک کی حیثیت سے چین نے ہمیشہ بین الاقوامی قوانین کی سختی سے پاسداری کی ہے اور تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا ہے۔ مذکورہ واقعے کے حوالے سے چین نے بارہا امریکہ اور عالمی برادری کو آگاہ کیا ہے کہ ہوا کے رخ کی تبدیلی کی وجہ سے یہ حادثاتی واقعہ رونما ہوا تھا ۔

چین نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کو پیشہ ورانہ طور پر تحمل کے ساتھ سنبھالے۔ لیکن امریکہ نے بار بار چین کے اس مؤقف پر کان نہیں دھرے۔اس نے بلا امتیاز طاقت کا استعمال کیا اور حد سے زیادہ ردعمل کا اظہار کیا جو بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی عمل کی روح کی سنگین خلاف ورزی ہے۔