بیجنگ (لاہورنامہ) تبت کے روایتی نئے سال لوسار تہوار کی آمد کے موقع پر پنچن رنپوچی نے تبتی قومیت کے لوگوں کو نئے سال کی مبارک باد پیش کی۔
ایک اور سال آ گیا ہے، اور بہار کی کونپلیں پھوٹ رہی ہیں۔ اس موقع پر میں اپنے عزیز دوستوں اور اندرون ملک اور بیرون ملک مقیم تبتیوں کو نئے سال کی مبارکباد دینا چاہتا ہوں!
2022 میں، میں نے تبت کے بہت سے دیہات اور مندروں کا دورہ کیا اور تیز رفتار ترقی اور بے شمار مسکراتے ہوئے چہروں کا مشاہدہ کیا۔انتہائی ترقی کی بدولت تبت میں غربت حیران کن طور پر کم ہوئی ہے۔
لوگ اپنے وطن کی حفاظت اور اسے ایک بہتر جگہ بنانے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ وہ اب آزادانہ طور پر اپنے مذہب پر عمل کر سکتے ہیں، اور راہبوں اور راہباؤں کی زندگیوں میں بہت بہتری آئی ہے۔
میں نے تبتی بودھ برادریوں کے ساتھ بات چیت کی ہے، اور ہم نے بہت سے معاہدے کیے ہیں کہ کس طرح تبتی بدھ مت ایک سوشلسٹ معاشرے کے ساتھ ڈھل سکتے ہیں اور ایک جدید، نئے تبت کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں ۔
میں تبتی بدھ برادریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ لوگوں کی خدمت کریں، قومی اتحاد کو برقرار رکھیں، اور اپنے ملک اور مذہب سے محبت کرنے اور لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے اپنے عظیم مشن کو پورا کریں۔
گزشتہ سال ہم میں سے ہر ایک کے لیے مشکل تھا، لیکن ہم سب اپنے اپنے طور پر ہیرو تھے۔ وبا ہمیں شکست نہیں دے سکی، اور ان مشکلات نے ہمارے حوصلے پست نہیں کئے۔ اس کے برعکس ،اس مشکل نے ہمیں مزید مضبوط اور لچکدار بنایا اور ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ دینے اور مل کر کام کرنے کی اہمیت سکھائی۔
آئیے نئے سال میں زندگی کا احترام کریں، فطرت کے شکر گزار ہوں، جو کچھ ہمارے پاس ہے اس کی قدر کریں، اور یہ یقین رکھتے ہوئے آگے بڑھیں کہ ایک روشن مستقبل ہمارا منتظر ہے۔