چینیچینی تہذیب صدر شی جن پھنگ,

چینی تہذیب کی ایک طویل تاریخ ہے، چینی صدر شی جن پھنگ

بیجنگ (لاہورنامہ) چین کے صدر شی جن پھنگ نے ایتھنز یونیورسٹی کے پروفیسر ولوڈاکیس اور دیگر یونانی اسکالرز کے نام ایک جوابی خط میں چین-یونان تہذیب میوچل لرننگ سینٹر کے قیام پر مبارکباد دی۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چینی تہذیب کی ایک طویل تاریخ ہے اور قدیم یونانی تہذیب کا بہت دور رس اثر ہے۔ دو ہزار سال قبل ، چین اور یونان کی عظیم تہذیبیں یوریشیائی براعظم کے دونوں کناروں پر ایک دوسرے کی تکمیل کرتی تھیں، جس نے انسانی تہذیب کے ارتقا میں بنیادی کردار ادا کیا۔

اب دونوں ممالک نے چین-یونان تہذیب میوچل لرننگ سینٹر قائم کیا ہے، جو اہم تاریخی اہمیت کی حامل چینی اور یونانی تہذیبوں کے درمیان تبادلوں اور باہمی سیکھنے کے عمل کو آگے بڑھانے اور مختلف ممالک میں تہذیبوں کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے ۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ انسانی تاریخ کے طویل دورانیے میں تمام نسلی گروہوں نے اپنی اپنی خصوصیات اور علامتوں کے ساتھ تہذیبیں تخلیق کی ہیں، جو مل کر انسانی تہذیب کا ایک رنگین باغ بن چکا ہے۔تاریخ نے پوری طرح سے ثابت کیا ہے کہ جب تک ہم مطابقت اور کھلے پن پر قائم رہتے ہیں، انسانی تہذیب ترقی کرتی رہے گی۔

سال 2019 میں شی جن پھنگ کے یونان کے سرکاری دورے کے دوران، یونانی رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ طور پر تہذیبی تبادلے اور باہمی سیکھنے کی حمایت کی۔ دورے کے بعد، دونوں فریقوں نے قائدین کے اتفاق رائے کو فعال طور پر نافذ کیا اور چین-یونان تہذیب میوچل لرننگ سینٹر کی تعمیر کی تیاری کی۔ اس حوالے سے 20 فروری کو ایتھنز یونیورسٹی میں چین-یونان تہذیب میوچل لرننگ سینٹر کے قیام کی تقریب منعقد ہوئی۔