لاہور(لاہورنامہ)مسلم لیگ (ن) کی رہنما حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا صرف ملک میں انارکی اور افراتفری پھیلانا ہے۔
خود ضمانتیں کروارہا اور کارکنوں کو جیل بھیج رہا ہے۔پوری دنیا میں کی تاریخ میں ایسا بزدل اور منافق لیڈر نہیں گزرا ہوگا جتنا بڑا عمران خان ہے۔جیل بھرو تحریک بھی سائفر بیانیے اور امریکی سازش کی طرح قوم کے جذبات سے کھیلنے کا سیاسی سٹنٹ ہے۔
عمران خان اور بشری بی بی پوری پی ٹی آئی کے ساتھ خود جیل کیوں نہیں جاتے؟کیا جیل جانے کےلئے صرف لوگوں کے بچے اور خواتین ہی رہ گئے ہیں ؟پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ اس نالائق کو ملک کا وزیراعظم بنادیا گیا۔موجودہ حکومت پاکستان میں مہنگائی اور موجودہ حالات کی ذمہ دار نہیں ہے ۔
اسکے ذمہ دار عمران خان اور اسکو مسلط کرنے والے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا میاں نوازشریف کے دور میں اچھا خاصا پاکستان ترقی کررہا تھا لیکن اچانک بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر دوتہائی اکثریت سے وزیراعظم منتخب ہونے والے شخص کو وزارت عظمیٰ سے ہٹادیا گیا۔
مریم نواز کے پاس کوئی سیاسی عہدہ نہیں تھا لیکن اسکے باوجود انکو نااہل کردیا گیا۔آج عمران خان کے خلاف تمام ثبوتوں سمیت کیسز موجود ہیں لیکن انکو ہر ممکنہ طور پر بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔بشریٰ بی بی توشہ خانہ کے تحائف مفت گھر لے گئی یہ سب چیزیں ریکارڈ پر موجود ہیں ۔
اسکے باوجود ان کو دونوں میاں بیوی کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک نہیں ہورہا ہے۔پاکستان میں انصاف اور قانون کا دوہرا معیار اب نہیں چلے گا۔