اسلام آباد(لاہورنامہ)وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ سفاکیت اور انسانیت سوز مظالم کے باوجود بھارت کشمیریوں کے جزبہ حریت کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔
قمرزمان کائرہ نے کہاکہ 1991 میں آج کے دن مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج نے 100 سے زائد خواتین کو اجتماعی زیادتی کا شکار بنایا۔ انہوں نے کہاکہ کنن اور پوشپورہ کے اس انتہائی قابل مزمت واقع کو 32 سال گزر چکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یہ دن کشمیر کی تاریخ میں ایک سیاہ دن ہے، قابض بھارتی افواج نے اس قابل مزمت عمل کو کشمیریوں کے عزمِ آزادی کو کچلنے کیلئے کیا۔ قمر زمان کائرہ نے کہاکہ سفاکیت اور انسانیت سوز مظالم کے باوجود بھارت کشمیریوں کے جزبہ حریت کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔
قمر زمان کائرہ نے کہاکہ بھارتی قابض افواج کو ایک دن اپنے جنگی جرائم کا حساب ضرور دینا ہو گا۔ قمرزمان کائرہ نے کہاکہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام اپنی کشمیری بیٹیوں اور بہنوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔