ابو ظہبی: پی ایس ایل کے 23ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹ سے شکست دے دی پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آخری مرحلہ ابو ظہبی میں جاری ہے جہاں 23ویں میچ میں پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 165رنز بنائے جواب میں کوئتٹہ گلیڈی ایٹرز نے17.4اورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا شین واٹسن نا قابل شکست 91رنز بنا کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کی جانب سے احسن علی اور شین واٹسن نے اننگز کا آغاز کیا، احسن صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔شین واٹسن اور احمد شہزاد نے 129رنز کی شاندار شراکت قائم کی اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچری مکمل کی، احمد شہزاد 45گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 50رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ واٹسن 91رنز پر ناقابل شکست رہے ، ان کی اننگز میں 6چھکے اور 6چوکے شامل تھے۔اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے تو آندرے فلیچر اور کامران اکمل نے ٹیم کو 58رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، فلیچر 26رنز کی اننگز کھیل کر محمد نواز کا شکار بنے۔
پورے سیزن میں آؤٹ آف فارم رہنے والے کامران اکمل نے زبردست بیٹنگ کرتے ہوئے گراونڈ کے چاروں اطراف شاندار اسٹروکس کھیلے اور نصف سنچری اسکور کی، اس دوران انہیں امپائر کی جانب سے ایک موقع بھی ملا جب فواد احمد کی گیند پر امپائر نے انہیں ایل بی ڈبلیو آٹ نہیں دیا۔ امام الحق 13 رنز بنانے کے بعد فواد احمد کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔کامران اکمل 50گیندوں پر 72 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس میں 4 چھکے اور 7چوکے شامل تھے۔
کیرن پولارڈ 21 گیندوں پر 44 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 7 چھکا اور 7 چوکے شامل تھے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے فواد احمد، محمد نواز اور محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔