مفتاح اسماعیل

عدم تحفظ کے ایسے حالات ہماری برآمدات کیلئے شدید نقصان دہ ہیں، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (لاہورنامہ)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عدم تحفظ کے ایسے حالات ہماری برآمدات کے لیے شدید نقصان دہ ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات 1992ء میں کل عالمی برآمدات کا 0.18 فیصد تھیں، جو 2022ء میں کم ہو کر 0.13 فیصد رہ گئیں، ہماری برآمدات 1999ء میں 16.5 فیصد سے کم ہو کر 2022ء میں 9 فیصد رہ گئیں۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی عدم تحفظ کے احساس کی وجہ سے پاکستان نہیں آتے، بہت سی غیر ملکی ایئر لائنز پاکستان نہیں آتیں، وہ اپنے عملے کا رات بھر پاکستان میں رہنا پسند نہیں کرتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری فیکٹریاں اپنے خریداروں کو ملنے کے قابل نہیں ہیں، بڑی مغربی کمپنیوں کے دفاتر بھارت اور بنگلادیش میں ہیں تاہم پاکستان میں نہیں، ہمیں برآمدی شعبے میں بھی کوئی بیرونی سرمایہ کاری نہیں ملتی۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ روپیہ مضبوط کرنے کی پالیسی ہماری برآمدات کو چند سال غیرمسابقتی رکھتی ہے، روپیہ مضبوط کرنے کی پالیسی ناقابل برداشت ہو جاتی ہے، اس سے زرمبادلہ ختم اور روپے کی قیمت کم کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔