لاہور(لاہورنامہ)چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم نے گمشدہ بچی کو تلاش کر کے کو والدین تک پہنچا دیا۔
اس موقع پر چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ فیملی ٹریسنگ سیکشن نے گمشدہ بچے کے لواحقین کو پھولنگر میں تلاش کرکے والدین تک پہنچا دیا ہے جبکہ 13سالہ گمشدہ بچی ثانیہ گمشدہ حالت میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تحویل میں آئی تھی اور تقریباً 7 ماہ تک چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم رہی۔
چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ گمشدہ بچوں کو والدین تک پہنچانا ہماری ترجیح میں شامل ہے۔اس موقع پر گمشدہ بچی کے والدین نے بچی واپس ملنے پر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن سارہ احمد اور عملہ کا شکریہ ادا بھی کیا۔