چین نے عالمی ترقی

چین نے عالمی ترقی کے لئے جامع حل فراہم کیے ہیں، مارٹن جیکس

بیجنگ (لاہورنامہ)معروف برطانوی اسکالر اور چین کے امور کے ماہر مارٹن جیکس نے 8 مارچ کو چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چینی طرز کی جدیدکاری مغربی جدیدیت سے بالکل مختلف ہے ۔

اس میں نہ صرف جدیدیت کی مشترکہ خصوصیات ہیں بلکہ چین کی اپنی خصوصیات بھی ہیں۔چین کی جانب سے پیش کردہ عالمی ترقیاتی انیشیٹو اور عالمی سلامتی انیشیٹو کے بارے میں بات کرتے ہوئے مارٹن جیکس نے کہا کہ چین نے عالمی ترقی کے لئے جامع حل فراہم کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں یہ ترقی پذیر ممالک کے لیے ایک امکان پیش کرتا ہے۔ نہ صرف اقتصادی طور پر بلکہ ترقی، سلامتی اور امن سے وابستہ ہیں ، اور یہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال میں بہت اہم ہے۔