کنزیومر پرائس

لاہور،ایل پی جی ایسوسی ایشن کا ایل پی جی کنزیومر پرائس کے بارے میں غیرذمہ دارانہ بیان بازی پر گہری تشویش کا اظہار

لاہور:ایل پی جی ایسوسی ایشن آف پاکستان نے ایل پی جی کنزیومر پرائس کے بارے میں غیرذمہ دارانہ بیان بازی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے اس صنعت کو بھاری نقصان پہنچے گا۔

ایل پی جی انڈسٹری کو پہلے ہی غیرمعیاری ایل پی جی کی بلاروک ٹوک درآمد اور سمگلنگ کی وجہ سے سنگین مشکلات کا سامنا ہے۔ ایسوسی ایشن کے ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایل پی جی ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین فاروق افتخار نے کہا کہ تافتان اور مند بارڈرز کے ذریعے گھٹیا معیار کی ملاوٹ شدہ اور خطرناک کیمیکل والی ایل پی جی کی درآمد اور سمگلنگ کی فوری روک تھام کی ضرورت ہے کیونکہ اس کی وجہ سے ایل پی جی کے مقامی پروڈیوسر بْری طرح متاثر ہورہے ہیں اور ماحولیات کے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔

فاروق افتخار نے کہا کہ ملاوٹ والی گھٹیا ایل پی جی کے امپورٹرز اسے غیر رجسٹرڈ افراد کو فروخت کررہے ہیں جو عوام کی جان و مال سے کھیلنے کے علاوہ قیمتی زرمبادلہ بھی برباد کررہے ہیں۔ فاروق افتخار نے کہا کہ گھٹیا ایل پی جی کی درآمد اور سمگلنگ کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے حکومت کو مقامی پروڈیوسرز کی پیداواری لاگت میں بھی کمی لانی چاہیے۔