اسلام آباد (لاہورنامہ)وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ 2017 کی سازش میں ملوث تمام سازشیوں کو پکڑ کر کٹہرے میں لایا جائے،سازشیوں کو چھوڑنے سے ملکی حالات مزید ابتر ہوسکتے ہیں .
انصاف کے ترازو کا پلڑا برابر کیا جائے،زمان پارک میں ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا جارہا ہے ، تک سازشیوں کو سزا نہیں ملے گی منفی کرداروں کا راستہ بند نہیں ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہاکہ ریاستی اداروں کی رٹ کو چیلنج کیا جارہا ہے، 2017میں سازش کرنے والوں کو پکڑا جائے، انصاف کے پلڑے کا توازن 2017میں خراب ہوا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان بانی متحدہ کی طرح حالات کو خراب کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ نوازشریف کے کیسزکو6،6سال ہوگئے سنا نہیں جارہا، 6گھنٹے میں عمران خان کی خواہش کے مطابق فیصلے آرہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ایک انٹرنیشنل ایجنڈا لیکرآیا ہے،زمان پارک میں ایک تماشااور سرکس لگاہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت بتائے کونسی رکاوٹیں ہیں جو عمران پرہاتھ نہیں پہنچنے دے رہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمارا کہنا ہے کہ 2017 سے جو سازشی ہیں ان کو پکڑیں ،بابا رحمتے آج بھی آزاد ہے ،پاکستان کا محسن نواز شریف آج بھی جکڑا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کا پاکستان کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کا ایجنڈا ہے۔
انہوں نے کہاکہ جو کچھ زمان پارک میں ہو رہا ہے پوشیدہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ زمان پارک میں ریاستی اداروں کو چیلنج کیا گیا ،زمان پارک میں ایک تماشہ لگا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے خلاف بین الاقوامی سازش کے مہرے کون ہیں ؟،زمان پارک میں بیٹھے شخص کو سہولتیں کون فراہم کر رہا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ سازشی کو کڑی سزا نہیں دو گے تو یہ چیزیں کس طرح رکیں گی ؟۔ میاں جاوید لطیف نے کہاکہ لاہور وزیرستان یا کچے کا علاقہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یاسمین راشد سے گفتگو میں صدر کہتا ہے کہ میں نے بات کر لی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ صدر علوی کس سے بات کر چکے عوام کو بتایا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور شوکت صدیقی کے سالوں پرانے کیسز سنے نہیں جا رہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کیا ہم نے ریاستی اداروں پر حملے کئے تھے ،ریاستی اداروں کی رٹ کو چیلنج کیا جانا افسوسناک ہے