ما سکو (لاہورنامہ)چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کے دورہ روس کے دوران چائنا میڈیا گروپ اور روس کے آل روسی سرکاری نشریاتی ادارے نے ماسکو میں تعاون کی ایک یاداشت پر دستخط کیے۔
فریقین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے طے شدہ اتفاق رائے کے مطابق ہمہ جہت تعاون کو فروغ دیں گے۔فریقین نے تاریخی ویڈیو مواد کا مشترکہ طور پر استعمال کرنے پر اتفاق بھی کیا۔
یاداشت کے مطابق چائنا میڈیا گروپ اور آل روسی سرکاری نشریاتی ادارہ مواصلاتی میکانزم قائم کریں گے، ایک دوسرے سے متعلق تصویری اور ویڈیو میٹریل کا بروقت تبادلہ کریں گے، تاریخی تصویری اور ویڈیو میٹریل کی حفاظت کریں گے اور متعلقہ ٹیکنالوجی کی تحقیق میں تعاون کو مضبوط بنائیں گے۔
علاوہ ازیں فریقین مشترکہ طور پر دستاویزی فلم بنائیں گے اور اسے ایک دوسرے کے پلیٹ فارمز پر نشر کریں گے۔