عاشق

صبور علی کرائم تھرلر فلم ”عاشق “ میں مرکزی کردار ادا کریں گی

اسلام آباد: پاکستانی اداکارہ صبور علی فلم ”عاشق “ میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار فہد مصطفی کی فلم ”ایکٹر ان لاء“ سے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی ٹی وی اداکارہ صبور علی ہدایت کار علی معین اور اسد ممتاز کی فلم ”عاشق “ میں مرکزی کردار میں دکھائی دیں گی جس کی کہانی سٹریٹ چلڈرن اور تعلیم کی اہمیت پر مبنی ہے جو ایک ایسے بچے کے گرد گھومتی ہے جو بھکاری مافیا کے شکنجے میں پھنس جاتا ہے۔ فلم میں اداکار حمزہ فردوس، ہاجرہ یامین، سلیم معراج، عدنان شاہ ٹیپو، چائلڈ سٹار سید محمد علی شامل ہیں۔ فلم رواں سال ریلیز کی جائے گی۔