بیجنگ (لاہورنامہ)نئے عہد میں چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے بارے میں شی جن پھنگ کے نظریہ کے مطالعہ اور نفاذ پر تعلیمی ورک کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔
سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری، صدر مملکت اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی احیاء کا عظیم مقصد ہماری کمیونسٹ نسل کا شاندار مشن اور بھاری ذمہ داری ہے۔
پوری پارٹی میں نئے عہدمیں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظریے کا مطالعہ اور نفاذ پارٹی کی سوچ کو متحد کرنے، پارٹی میں موجود نمایاں مسائل کو حل کرنے اور پارٹی اور ملک کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔