گوانگ جو میلہ

گوانگ جو میلہ متعدد نئی خصوصیات کا حامل ہے، وانگ شو

بیجنگ (لاہورنامہ)چین کے نائب وزیر تجارت وانگ شو نےایک پریس کانفرنس میں 133 ویں چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر (گوانگ جو میلے) کی متعلقہ صورتحال کا تعارف کروایا اور نامہ نگاروں کے سوالات کے جوابات دیئے۔

گوانگ جو میلہ 1957 سے شروع کیا گیا اور اس سال اس کا 133 واں سیشن منعقد کیا جا رہا ہے ، جو وقت ، اصلاحات اور جدت طرازی کے ساتھ مسلسل آگے بڑھ رہا ہے اور آنے والا 133 ویں میلہ متعدد نئی خصوصیات کا حامل ہے ۔

پہلی خصوصیت نئے نمائش ہال کاا ضافہ ہے ۔ نیا نمائش ہال 100،000 مربع میٹر علاقے کا احاطہ کرتا ہے۔ دوسری خصوصیت یہ ہے کہ نمائش کے لئے نئے شعبے منتخب کئے گئے ہیں ، جن میں صنعتی آٹومیشن اور انٹیلیجنٹ مینوفیکچرنگ ، نئی توانائی اور انٹیلیجنٹ نیٹ ورکڈ گاڑیاں ، اسمارٹ لائف ، زچگی کے حوالے سے اور بچوں کی مصنوعات ، ، ٹیسٹنگ اور حفاظتی سامان اور دیگر نئے نمائشی موضوعات شامل ہیں ۔

تیسرا منفرد پہلو یہ ہے کہ نئے کاروباری اداروں نے جوش و خروش سے حصہ لیا ہے. اس سال میلے میں 9,000 سے زائد نئے نمائش کنندگان ہیں، جن میں گھریلو آلات، الیکٹرانکس، گاڑیاں، مشینری، روزمرہ صارفین کا سامان، ادویات اور طبی دیکھ بھال وغیرہ سے تعلق رکھنے والے ادارے شامل ہیں۔

چوتھی خاص بات یہ کہ اس نمائش میں بہت سی نئی پراڈکٹس اپنا ڈیبیو بھی کر رہی ہیں . ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق، آن لائن اور آف لائن 300 سے زیادہ نئی مصنوعات کے اجراء کی سرگرمیاں منعقد کی جا ئیں گی ۔

پانچویں خصوصیت یہ ہے کہ آن لائن پلیٹ فارم ہمیشہ کے لئے نافذالعمل ہوگا. آن لائن پلیٹ فارم کے 141 فنکشنز کو بہتر بنایاگیا ہے جس سے مراد ہے کہ آن لائن گوانگ جو میلہ کبھی ختم نہیں ہوگا۔