اسلام آباد(لاہورنامہ)ازبکستان میں کونارڈ اڈیناؤر فاؤنڈیشن میں ڈائریکٹر ریجنل پروگرام جنوب مغربی ایشیا ڈاکٹر ایلنور زینو نے وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات کی جس میں قانون کی حکمرانی سمیت مختلف امورپر زیر غور آئے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ایلنور زینو اس وقت تاشقند، ازبکستان میں واقع کونارڈ اڈیناؤر فاؤنڈیشن میں ڈائریکٹر ریجنل پروگرام جنوب مغربی ایشیا کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
کونارڈ فاؤنڈیشن ایشیائی ممالک میں پارلیمانی تعلقات اور قانون کی حکمرانی کے فروغ کے لیے برسوں سے کام کر رہی ہے۔دوران ملاقات سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے جرمن پاکستان تعلقات کومزیدمستحکم اورفروغ دینے کے لیے تعلیم، طلبہ کے تبادلے کے پروگراموں اور قانون کی حکمرانی کے شعبوں میں مضبوط تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔