چین کی ترقی

سبز ترقی چین کی ترقی کے لئے ایک اہم حکمت عملی ہے، شی جن پھنگ

بیجنگ (لاہورنامہ) چینیوں میں چھنگ منگ فیسٹیول کے وقت درخت لگانے کی ایک طویل روایت ہے۔ 4 اپریل کو چھنگ منگ کی آمد کے موقع پر بیجنگ میں موسم بہار کی بارش ہوئی اوراس دوران شجری کاری کی سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے بیجنگ کے چھائو یانگ ضلع میں مقامی شہریوں کے ساتھ رضاکارانہ طور پر شجرکاری میں حصہ لیا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پہلی بار جنرل سکریٹری بننے کے بعد سے یہ گیارہواں موقع ہے جب انہوں نے شجرکاری کی سرگرمی میں حصہ لیا ہے ۔

شی جن پھنگ نے شجرکاری میں حصہ لینے والے عوام کے ساتھ خوشگوار تبادلہ خیال کیا ۔ بات چیت میں انہوں نے شجرکاری، ہوم سکنس، سبز ترقی کی حکمت عملی وغیرہ کی اہمیت کا ذکر کیا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ شجرکاری ایک بہت ہی معنی خیز کام ہے ۔

انہوں نے کہاکہ یہ ایک عظیم مقصد ہے جس میں ہم موجودہ زمانے میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں اور یہ ہمیں مستقبل میں فائدہ پہنچاتا ہے ۔صدر شی نے کہا کہ یہ عمل مستقل طور پر کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے سب کو بتایا کہ ان کی ہوم سکنس درختوں سے منسلک ہے۔ وہ بیجنگ میں پلے بڑھے ہیں، اور ان کی بہت سی گھریلو یادیں درختوں سے متعلق ہیں . انہوں نے کہا کہ پرانے وقتوں میں بیجنگ میں صحن میں مختلف درخت ضرور لگائے جاتے تھے جو پچپن کی یادوں کی علامت ہوتے تھے ۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت اور آنے والے کچھ وقت کے لئے، سبز ترقی چین کی ترقی کے لئے ایک اہم حکمت عملی ہے. یہ حکمت عملی کروڑوں لوگوں کی شرکت سے ہی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ ”ہم میں سے ہر ایک سایہ سے مستفید ہوتا ہے، لیکن ہمیں درخت لگانے والا بھی ہونا چاہیے۔