جناح ہسپتال کا دورہ

ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ کا جناح ہسپتال کا دورہ

لاہور(لاہورنامہ) سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا۔

ایس ایس پی سی آئی اے کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک، ایس ایس پی آپریشنز صہیب اشرف،ایس پی آپریشنز صدر وقار کھرل،ایس پی انوسٹی گیشن، اے ایس پی چوہنگ سمیت متعلقہ پولیس افسران موقع پر موجود تھے۔

سی سی پی او لاہور نے زیر علاج ہیڈ کانسٹیبل احسان کی خیریت دریافت کی اور بہادری کے ساتھ ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے پر اسے شاباش دی۔بلال صدیق کمیانہ نے شدید زخمی ہونے والے کانسٹیبل محمد عرفان کی والدہ اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ لاہور پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈالنے والے کانسٹیبل عرفان اور ہیڈ کانسٹیبل احسان کی خدمات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے ڈاکٹرز سے زیر علاج زخمی پولیس اہلکار محمد عرفان کی خیریت بارے دریافت کیا۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی ڈاکٹرز کو پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے ہے.

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے مزید کہا کہ زیر علاج اہلکاروں کی مکمل صحت یابی تک انکے علاج و معالجہ کی ذمہ داری لاہور پولیس کی ہے۔ہیڈ کانسٹیبل احسان اور کانسٹیبل محمد عرفان چوہنگ کے علاقے شیر شاہ کالونی میں ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔