لاہور (لاہورنامہ) سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت صدر اور اقبال ٹاؤن ڈویژن کی انسداد کرائم میٹنگز کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کامران عادل،ایس ایس پی آپریشنز صہیب اشرف،ایس ایس پی انوسٹی گیشن انوش مسعود چوہدری،صدر اور اقبال ٹاؤن ڈویژن کے ایس پیز آپریشنز، ایس پیز انوسٹی گیشن،تمام سرکل افسران،ایس ایچ اوز اور انچارجز انوسٹی گیشن نے اجلاسوں میں شرکت کی۔
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے دونوں ڈویژنز میں کرائم کنٹرول اور زیر تفتیش مقدمات میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ ایس ایچ اوز انوسٹی گیشن افسران کے ساتھ مل کر چور ڈاکو اور کریمینل گینگز پکڑیں،ناقص کارکردگی ہرگز قابل قبول نہیں ہو گی۔
سی سی پی او لاہور نے ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور انچارجز انوسٹی گیشن کو کرائم کنٹرول اور زیر تفتیش مقدمات جلد از جلد یکسو کرکے کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ آپریشنز اور انوسٹی گیشن دونوں ونگز کا واحد مقصد شہریوں کو ریلیف دینا ہے،ایس ایچ اوز مجرموں کی گرفتاری میں انوسٹی گیشن ونگ کو مکمل سپورٹ فراہم کریں۔
سی سی پی او لاہور نے صدر اور اقبال ٹاؤن ڈویژن کے بیشتر ایس ایچ اوز اور انچارجز انوسٹی گیشن کی ناقص کارکردگی پر سرزنش کی اور قتل،اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی کے ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کا حکم دیا۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت کے مطابق کوئی شوکاز اور اپیلیں زیرالتوا نہ ہوں۔
شریف شہریوں کو لوٹنے والے چوروں ڈاکوؤں کی بروقت گرفتاری اور لوٹی گئی رقم و مال مسروقہ کی برآمدگی کروانا ہی اصل پولیسنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشتہاری و عادی مجرموں اور عدالتی مفروروں کو پکڑے بغیر کرائم کنٹرول کرنا ناممکن ہے۔
اشتہاری مجرموں، چوروں ڈاکوؤں کی گرفتاری اور ریکوری میں مسلسل ناقص کارکردگی کے حامل افسران کی تنزلی کر دی جائے گی۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن روزانہ کی بنیاد پر تفتیشی افسران کی کارکردگی چیک کریں۔ایس ایچ اوز انوسٹی گیشن افسران منشیات فروشی اور قمار بازی کے مکروہ دھندے میں ملوث بڑے مگر مچھ پکڑیں۔ایس ایچ اوز اور انچارج انوسٹی گیشن کی ناقص کارکردگی پر ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کو جوابدہ ہونا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ کائٹ فلائنگ،ہوائی فائرنگ، لاوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر فوری کاروائی کریں۔مقدمات کی تفتیش میرٹ پر مکمل کریں، بے گناہ کو ہرگز گرفتار نہ کریں جبکہ گناہ گار کو چالان کرکے جیلوں میں بجھوائیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی علاقے میں منشیات فروشی، قمار بازی،بھتہ خوری اور بدمعاشی ہرگز برداشت نہیں۔
اشتہاری ملزمان کو ریکارڈ مینیجمینٹ سسٹم میں لائیں جبکہ ٹریس مقدمات میں ریکوری بہتر کریں۔انوسٹی گیشن انچارج زیرتفتیش مقدمات اور روڈ سرٹیفکیٹس کی پینڈینسی فوری ختم کریں۔
رواں سال کا ایک ماہ سے پرانا نامزد مقدمہ زیر التوا نہ رہے جبکہ پراپرٹی کے سالہاسال پرانے کیسز کی تفتیش بھی جلد فائنل کریں۔مغوی اور گمشدہ افراد کی بازیابی کے لئے بھرپور کوشش کریں۔ڈی آئی جیز آپریشنز اور انوسٹی گیشن ایس ایچ اوز اور انوسٹی گیشن افسران کی کارکردگی بارے رپورٹ دیں۔
ایس ایچ اوز پینڈنگ کرائم کو ورک آؤٹ کریں،ریکوری کی شرح بہتر بنائیں۔انہوں نے موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کی بھی ہدایت کی۔بلال صدیق کمیانہ نے خبردار کیا کہ سوشل کرائم کی سرپرستی کرنے والے ایس ایچ اوز اور انچارج انوسٹی گیشن کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔
سربراہ لاہور پولیس نے اسلحہ کی نمائش،ڈالہ کلچر، سیاہ شیشوں،فلیش لائٹس اور جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔سی سی پی او نے کہا کہ سماج دشمن اور شرپسند عناصر کی سرکوبی یقینی بنانے کے لئے نیشنل ایکشن پلان،لوکل اینڈ سپیشل لاز،سکیورٹی آف ولنرایبل اسٹیبلشمنٹ ایکٹ کے تحت قانون شکن عناصر کے خلاف مقدمات کا اندراج یقینی بنایا جائے۔