بیجنگ (لاہورنامہ) انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا (برازیل) کمپنی لمیٹڈ نے پہلے سرحد پار آر ایم بی تصفیے کے کاروبار کو کامیابی سے سنبھا ل لیا .
دونوں فریق اب امریکی ڈالر کو درمیانی کرنسی کے طور پر استعمال نہیں کر رہے ، اس سے کارکردگی اور تبادلے کے اخراجات کو کم کرنے میں نمایاں فوائد ظاہر ہو ئے ہیں۔
چینی میڈیا کے مطابق فروری میں، پیپلز بینک آف چائنا نے برازیل میں چینی کرنسی آر ایم بی کلیئرنگ انتظام قائم کرنے کے لئے برازیل کے مرکزی بینک کے ساتھ تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے تھے جس سے دونوں ممالک کے کاروباری اور مالیاتی ادارے براہ راست یوآن کا استعمال کرسکتے ہیں۔
سرحد پار آر ایم بی تصفیے کے اس کاروبار کی کامیابی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کے پاس تجارتی تبادلوں میں کرنسی کے اختیار کے مواقع اب زیادہ ہو چکے ہیں جس سے دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری میں آر ایم بی کے تناسب کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔
برازیل کے مرکزی بینک نے 31 مارچ کو اعلان کیا تھا کہ آر ایم بی یورو کو پیچھے چھوڑ کر ملک کی دوسری سب سے بڑی بین الاقوامی ریزرو کرنسی بن گئی ہے۔ آر ایم بی بین الاقوامی ادائیگیوں کے لئے پانچویں سب سے زیادہ فعال اور پانچویں سب سے بڑی بین الاقوامی ریزرو کرنسی ہے، اور آئی ایم ایف کی کرنسیوں کی خصوصی ڈرائنگ رائٹس باسکٹ میں اس کا وزن اب تیسرے نمبر پر ہے.
اب تک، پیپلز بینک آف چائنا نے 29 ممالک اور خطوں میں 31بینکوں کو آر ایم بی کلیئرنگ کی اجازت دی ہے.اس کے علاوہ، چین نے 40 ممالک اور خطوں میں مرکزی بینکوں یا مالیاتی حکام کے ساتھ دو طرفہ کرنسی کے تبادلے کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، جن کی مجموعی مالیت 4 ٹریلین یوآن سے زیادہ ہے.