لاہور(لاہورنامہ)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ملٹی لیول شاہدرہ چوک فلائی اوورکو آٹھ کی بجائے تین ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اوروفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کے ہمراہ ملٹی لیول شاہدارہ چوک فلائی اوور منصوبے کی سائٹ کا دورہ کیا ۔ سرکاری افسران کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کو منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
وزیراعظم نے افسران سے استفسار کیا منصوبے کو کتنے ماہ میں مکمل کریں گے جس پر انہیں بتایا گیا کہ یہ آٹھ ماہ میں مکمل ہوگا ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ منصوبے کو تین ماہ میں مکمل کریں ،اس سے پہلے اس طرح کے منصوبے اس مدت میں مکمل ہوچکے ہیں ،چوبیس گھنٹے کام کیا جائے اور منصوبہ تین ماہ میں مکمل کرکے دیں ۔
وزیر اعظم شہباز شریف کو میٹرو بس سروس کو کالا شاہ کاکو تک توسیع دینے کے منصوبے پر بھی بریفنگ دی گئی ۔