اسلام آباد (لاہورنامہ)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب چلے گئے ۔شیڈول کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار عید کے بعد واپس آئیں گے، سیاسی صورتحال کے باعث شیڈول میں تبدیلی کا بھی امکان ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار سعودی عرب میں نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے، دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی اور معاشی صورتحال پر بات چیت ہو گی۔