بیجنگ (لاہورنامہ)چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ قیام امن کے لیے اقوام متحدہ کی کارروائیوں میں چین،اہم قوت ہے، قیام امن کے لیے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں چین، فنڈز دینے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق قیام امن کے لیے اقوام متحدہ کی کارروائیوں میں چینی سپاہ کی پہلی مرتبہ باضابطہ شرکت کی ١٣ ویں سالگرہ منائی گئی۔ پریس کانفرنس میں اس حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ گزشتہ ١٣ سالوں میں قیام امن کے لیے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں چین کی جانب سے بھیجے جانے والے اہلکاروں کی تعدد 50 ہزار سے زائد ہے.
جو ٠٢ سے زائد ممالک اور علاقوں میں کی جانے والی ٠٣ کارروائیوں میں شریک ہوئے اور ٥٢ فوجیوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔سلامتی کونسل کے مستقل رکن ملک کی حیثیت سے چین کی جانب سے بھیجے جانے والے امن دستوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور قیام امن کے لیے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں چین، فنڈز دینے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔ چین اب قیام امن کے لیے اقوام متحدہ کی کارروائیوں کی اہم قوت بن گیا ہے۔