اسلام آباد(لاہورنامہ)سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مارچ میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی.
ڈسکوز صارفین کے لیے بجلی 1 روپے17 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی گئی ہے، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نیپرا 3 مئی کو سماعت کرے گی،دوسری جانب کے الیکٹرک پہلے ہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کراچکی ہے.
کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی 4 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے، نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست کی سماعت بھی 3 مئی کو کرے گی۔