فضائی حدود

ملتان،رحیم یارخان اورسیالکوٹ کی فضائی حدودمزید ایک دن کے لیے بند

لاہور:پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث ملتان، رحیم یارخان اور سیالکوٹ کی فضائی حدود بند رکھنے کی تاریخ میں مزید ایک دن کی توسیع کردی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تینوں ایئرپورٹس سے فضائی آپریشن چھ مارچ دن ایک بجے تک معطل رہے گا۔اس سے قبل سول ایوی ایشن کی جانب سے چار اور پانچ مارچ کو فضائی آپریشن بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور کراچی کا فضائی آپریشن بحال رہے گا۔