سودی معاشی نظام کا خاتمہ

جماعت اسلامی پاکستان سےکرپشن اور سودی معاشی نظام کا خاتمہ کرے گی،جاوید

لاہور (لاہورنامہ) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ بر سرا قتدار آکر جماعت اسلامی پاکستان کو کرپشن فری پاکستان بنائے گی ، سودی معاشی نظام کا خاتمہ کرے گی.

سادگی کو اختیار کریں گے اور سادہ طرز حکمرانی سامنے لائیں گے ، سرکاری مراعات اورپروٹوکول پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہیں ، یہ سلسلہ ختم کیا جائے گا،پاکستان ایک غریب ملک ہے قومی خزانہ اس بات کی اجازت نہیں دیتا ہے اس پر سرکاری افسران کو مراعات دی جائیں،100یونٹس بجلی ہر گھرانہ کو فری دی جائے گی.

کاشتکاروں کی آسانی کیلئے تمام وسائل بروے کار لائے جائیں گے،ملک و قوم ہی جماعت اسلامی کی فلاحی کاموں کو محو ومرکز ، کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت اور معاشرہ دونوں ہی اس بات کے متحمل نہیں ہو سکتے کہ افراتفری اور اضطراب کی کیفیت کو برقرار رکھا جائے ۔ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے درمیان سیاسی چپلقش کا خمیازہ ملک و قوم بھگت رہے ہیں۔

ملک میں انتخابی اصلاحات کے ساتھ نئے مینڈیٹ لے کر آنے والی حکومت ہی بہتری کی امید لا سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آئین و قانون کے مطابق چلایا جائے ۔مرضی کے فیصلوں کو قبول کرنا اور مرضی کے خلاف آنے والے فیصلوں پر تنقید درست نہیں۔

عہدے اور اختیارات قوم کی امانت ہیں ، جب تک با اثر افراد خود کو کسی قانون کا پابند نہیں بنائیں گے اس وقت تک حالات بہتر نہیں ہو سکتے ۔قومی خزانہ لوٹنے والوں کا محاسبہ کرنا ہو گا ۔

محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ملک کو انتقامی سیاست کی بھینٹ چڑھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ۔سیاسی اختلافات کی بنیاد پر قوم میں تفریق خطرناک اور ملکی سلامتی کو داو پر لگانے کے مترداف ہے۔ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے درمیان سیاسی چپلقش کا خمیازہ عام آدمی بھگت ر ہا ہے ۔ افراتفری اور انتشار سے عوامی صورتحال مزید پیچیدہ ہوگی۔