اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہاہے کہ ہماری حکومت اقلیتوں کو مساوی حقوق دینے پر یقین رکھتی ہے، ہمیں بتائیں کہ کیا رانا ثنا ء اللہ ، عابد شیر علی، شہلا رضاکو بڑے بڑے بیانات پر تبدیل نہیں کیا گیا تھا، فیصل واوڈا اپنے معاملے پر معافی مانگ چکے ہیں،وزیر اعظم جو بھی فیصلہ کریں گے اس پر عمل ہوگا ،ہمیں اقتصادی ترقی کیلئے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا ہوگا، منی لانڈرنگ کا خاتمہ اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پالیسی بنا رہے ہیں ، ہم سیاسی پارٹیوں کو غیرمسلح کرنا چاہتے ہیں ،تمام سیاسی پارٹیوں کے عسکری و نگز کا خاتمہ کریں گے ،پھروہ سیاست میں حصہ لے سکیں گی ،جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر بھی پابندی لگادی گئی ہے، کالعدم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر بھی کافی عرصے سے زیر نگرانی ہیں جو کافی بیمار ہیں۔ وہ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت اقلیتوں کو مساوی حقوق دینے پر یقین رکھتی ہے، ہمیں بتائیں کہ کیا رانا ثنا ء اللہ ، عابد شیر علی، شہلا رضاکو بڑے بڑے بیانات پر تبدیل نہیں کیا گیا تھا، فیصل واوڈا اپنے معاملے پر معافی مانگ چکے ہیں۔ وزیر اعظم جو بھی فیصلہ کریں گے اس پر عمل ہوگا۔ ہمیں اقتصادی ترقی کیلئے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا ہوگا۔ ہم نے ان تنظیموں پر پابندی لگاگئی ہے کہ جن کو لوگ سمجھتے ہیں تھے یہ اسٹیبلشمنٹ کا حصہ رہے ہیں۔ ہم نے انتہاء پسند تنظیموں کے سہ جہتی حکمت عملی بنائی ہے جس میں اپوزیشن کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ہماری حکومت عملی میں اکنامک ، پولیٹکل ، ایڈمنسٹریٹوسٹریٹجی ہے۔ جس میں ہم منی لانڈرنگ کا خاتمہ اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پالیسی بنا رہے ہیں۔ ہم سیاسی پارٹیوں کو غیرمسلح کرنا چاہتے ہیں۔ ہم جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی لگادی ہے۔ مسعود اظہر بھی کافی عرصے سے زیر نگرانی ہیں جو کافی بیمار ہیں اور جس طرح کے انڈیا الزام لگا رہا ہے ان سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
پلوامہ معاملے پر ہم نے انڈیا کو ہر سطح کی یقین تفتیش کی دعوت دی ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ پلوامہ سے ہمار ا کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام سیاسی پارٹیوں کے عسکری و نگز کا خاتمہ کریں گے۔ پھروہ سیاست میں حصہ لے سکیں گی۔ دونوں چیزیں ایک ساتھ نہیں چل سکیں گی۔ وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان خطے میں امن کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں ۔ نریندر مودی بھارت میں جنگی جنون کو ہوا دے رہے ہیں۔